ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : پِک اَپ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم - ڈرائیور زخمی

بنٹوال : پِک اَپ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم - ڈرائیور زخمی

Sun, 23 Oct 2022 11:38:40    S.O. News Service

بنٹوال 23/ اکتوبر (ایس او نیوز) ایک پِک اَپ اور ایل پی جی سلینڈرس لے جارہے ٹرک کے درمیان پونجالکٹے میں پیش آئے حادثہ میں پِک اَپ ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب رسوئی گیس کے سلینڈرس بھرا ہوا ٹرک اجیرے سے بنٹوال کی طرف آرہا تھا جبکہ پِک اَپ پونجالکٹے کی طرف جا رہا تھا ۔ زخمی ڈرائیور کا نام راگھویندرا بتایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ عین اسی مقام پر 18 اکتوبر کو بھی ایک پِک اَپ اور ٹرک کے درمیان حادثہ ہوا تھا جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی تھی ۔ عوام اس بات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ نیشنل ہائی وے کے اس حصہ پر بار بار جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں اور سرکاری افسران اس کی روک تھام کے سلسلے میں ضروری اقدامات نہیں کر رہے ہیں ۔ 


Share: